منگلورو،27 / اگست (ایس او نیوز) شہر کے مضافات اڈیار میں ایک اسکوٹر اور ٹِپّر ٹرک کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار طالب علم فوت ہوگیا۔
فوت ہونے والے طالب علم کی شناخت اڈیار پڑاو کے رہنے والے شرف الدین (16 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شرف الدین دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شرف الدین اپنے دوست کے ساتھ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا ۔ ٹرک کے ساتھ اسکوٹر کا تصادم اتنا زبردست تھا کہ شرف الدین پچھلی سیٹ سے اچھل کر سڑک پر گر گیا اور اس کے زخموں سے بہت زیادہ خون بہنے لگا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
شرف الدین کا دوست جو اسکوٹر چلا رہا تھا، اسے معمولی زخم آئے جس کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔